ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی: 10مارچ سے شروع ہوگا تین روزہ نیشنل یوتھ چمپین شپ مقابلہ 

اڈپی: 10مارچ سے شروع ہوگا تین روزہ نیشنل یوتھ چمپین شپ مقابلہ 

Mon, 06 Mar 2023 23:25:12    S.O. News Service

اڈپی،6 / مارچ (ایس او نیوز) اڈپی ایم ایل اے رگھوپتی بھٹ کے مطابق 10 مارچ سے تین روزہ 18 واں نیشنل یوتھ چمپین شپ مقابلہ اڈپی شہر میں منعقد ہوگا۔
    
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھٹ نے بتایا کہ اجرکاڈ کے مہاتما گاندھی اسٹیڈیم میں اڈپی ڈسٹرکٹ امیچر اتھیلیٹکس ایسو سی ایشن کے تحت اس چیمپین شپ کا انعقاد ہوگا ۔ اس مقابلہ کے ذریعہ ازبکستان میں 25 تا 30 اپریل کو منعقد ہو رہے پانچویں ایشین یوتھ اتھیلیٹکس چمپین شپ میں حصہ لینے کے لئے ایک ٹیم کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ 
    
ایم ایل اے نے بتایا کہ اس چمپین شپ میں ملک کی 28 ریاستوں اور 8 یونین ٹیریٹریز سے 1200 کھلاڑی حصہ لینے کی توقع ہے ۔ اس مقابلے میں حصہ لینے کے لئے کرناٹکا کی جو ٹیم منتخب ہوئی ہے اس میں 31 کھلاڑی شامل ہیں جن میں سے تین کھلاڑیوں کا تعلق اڈپی ضلع سے ہے۔


Share: